۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا سید حمید الحسن زیدی

حوزہ/ آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی ایک صاحب نظر محقق صاحب فراست مدبر صاحب مطالعہ مصنف دلسوز مدافع ولایت و امامت اور حوزہ علمیہ قم کے اہم ستون تھے آپ کے  متعدد علمی  شاہکار اور ہزاروں شاگرد اپ کی اہم علمی خدمات کی یادگار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ججۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حمید الحسن زیدی مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور نے آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائگانی کی رحلت جانسوز پر تعزیت و تسلیت پیش کیجسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

باسمہ تعالی

سر زمین علم و فقہ سے یہ المناک خبر موصول ہوئی کہ علم اجتہاد کا آفتاب درخشان مرجع عظیم الشان آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائگانی کی پاکیزہ روح عالم ملکوت کی جانب پرواز کرگئی۔

اناللہ وانا الیہ راجعون

آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی ایک صاحب نظر محقق صاحب فراست مدبر صاحب مطالعہ مصنف دلسوز مدافع ولایت و امامت اور حوزہ علمیہ قم کے اہم ستون تھے آپ کے متعدد علمی شاہکار اور ہزاروں شاگرد اپ کی اہم علمی خدمات کی یادگار ہیں۔

امید ہے اس عظیم الشان علمی شخصیت کی خدمات کا سفر اپ کے علمی اور معنوی ورثا کے ذریعہ جاری رہے گا۔ کریم پروردگار بحق معصومین علیہم السلام اپنے خاص جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور اس ناقابل تلافی نقصان پر پوری امت اسلامی کو صبر واجر مرحمت فرمائے۔

ہم اس اندوہناک موقعہ پر امام زمانہ مراجع بزرگوار رہبر معظم انقلاب اسلامی سوگوار کنبہ اور ایرانی قوم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور مدارس علمیہ علمائے کرام اور مومنین و مومنات ذوی الاحترام سے ایصال ثواب کی درخواست کرتے ہیں

سید حمید الحسن زیدی
مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .